ناندیڑ:۱۲؍اگست (نامہ نگار)انڈین ملٹری نیشنل کالج دہرہ دون میں جماعت
آٹھویں میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان مہاراشٹر کے طلبہ کیلئے ایک اور
۲؍دسمبر کو مقرر ہے ۔ یہ امتحان پونہ میں ہوگا ۔ لڑکوں کیلئے ہی داخلہ کی
گنجائش رہے گی ۔ یکم جولائی ۲۰۱۶ء کو ۱۱؍سال ۶؍مہینے سے زائد اور ۱۳؍سال سے
کم عمر کے ۷؍ویں کامیاب طلبہ یا یکم جولائی ۲۰۱۶ء کو ۷؍ویں جماعت میں
تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اس انٹرنس امتحان میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
۲؍جولائی ۲۰۰۳ء سے یکم جنوری ۲۰۰۵ء کے درمیان تاریخ پیدائش والے طلبہ
انٹرنس امتحان کیلئے فارم ۳۰؍ستمبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔ اوپن زمرے کیلئے
امتحان کی فیس ۴۸۰؍روپئے رکھی گئی ہے ۔ ایس بی آئی بینک کا ڈی ڈی بنام آر
آئی ایم سی دہرہ دو ن
کے نام کا نکالنا ہوگا اور یہ فارم کمشنر مہاراشٹر
اسٹیٹ ایگزام کونسل ڈاکٹر امبیڈکر مارگ پونہ کے پتے پر روانہ کئے جاسکتے
ہیں ۔ ۳۰؍ستمبر کے بعد فارم قبول نہیں کئے جائیں گے ۔فارم داخل کرتے وقت
طلبہ کے متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی دستخط اور اسٹامپ فارم پر لازمی ہے ۔
انٹرنس امتحان انگریزی ، ریاضی اور جنرل نالج پر مشتمل ہوگا ۔ امتحان
انگریزی یا ہندی میں دیا جاسکتا ہے ۔ دسمبر میں ہونے والے امتحان میں
کامیاب طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گااور پھر آئندہ سال ۵؍اپریل کو
طلبہ کے انٹرویولئے جائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر انہیں داخلہ انڈین ملٹری
نیشنل کالج دہرہ دون میں دیا جائے گا۔ فارم حاصل کرنے کیلئے مزید معلومات
انٹرنیٹ پر www.mscepune.inپر حاصل کی جاسکتی ہے ۔